Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اس متعلق مختصر ویڈیو بیان جاری کریں گے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وارفارمولا مرتب کرنےکے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ کی سفارتی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو فوری منتقل کیاجائے، اس سلسلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنےکے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

علی پرویز ملک نے کہا کہ فارمولے کی بدولت عوام قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات کو سمجھ سکیں گے، نیا فارمولا تمام اسٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے ساتھ بنایا جائے گا۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی سلامتی کے فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے، ریاستی مفادات کے تحفظ اور توانائی سلامتی کے لیے متعدد نئے اقدامات پر کام جاری ہے، بحران کے دوران تعاون پر تمام شراکت داروں اور عوام کے شکر گزار ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *