پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ نجات خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحال مستقبل کی امید کا دن ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے، جس سے صوبے میں بہتر طرزِ حکمرانی، امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو روزگار، معیاری تعلیم، بہتر صحت کی سہولیات اور خوشحالی فراہم کرنے میں ناکام رہی، جبکہ عوام گزشتہ کئی برسوں سے بنیادی سہولیات کے منتظر ہیں چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری نے کہا کہ وفاق کو مضبوط بنانے کے لیے عوام کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے، تاہم ان کے بقول تحریک انصاف نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے انہیں وفاق کے خلاف اکسانے کی کوشش کی انہوں نے زور دیا کہ عوامی خوشحالی، امن کے قیام اور ترقی کے یکساں مواقع یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے، گورنر راج سے خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی راہیں کھلیں گی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری

Leave a Reply