Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

جدید ابلاغی سہولیات سے محروم علاقوں میں علاقائی اخبارات ہی خبر کا ذریعہ ہیں، رئیسہ عادل

اسلام آباد: نو تعینات پرنسپل انفارمیشن آفیسر رئیسہ عادل نے کہا ہے کہ الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کی اپنی اہمیت اور مقام ہے، تاہم انٹرنیٹ اور کیبل کی سہولت سے محروم علاقوں میں علاقائی اخبارات ہی خبر اور معلومات کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شائع ہونے والے علاقائی اور قومی اخبارات کی ناگزیر اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

وہ راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ربجا) کے صدر مرتضیٰ ملک، جنرل سیکرٹری فیاض چوہدری، چیئرمین سردار شوکت محمود، سینئر نائب صدر راحیل نواز سواتی اور نائب صدر احسن ناریجو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کر رہی تھیں۔

وفد نے نو تعینات پرنسپل انفارمیشن آفیسر رئیسہ عادل کو اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ربجا کے وفد نے جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد میں پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے شائع ہونے والے اخبارات اور مختلف ٹی وی چینلز میں کام کرنے والے بیوروچیفس، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش فوری حل طلب مسائل سے پرنسپل انفارمیشن آفیسر کو آگاہ کیا۔

وفد نے بقایا جات کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث بیوروچیفس، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی میں درپیش مشکلات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو کلاسیفائیڈ اشتہارات کی بلنگ سے متعلق بروقت معلومات فراہم کرنے کا پابند کیا جائے، کیونکہ معلومات کی عدم فراہمی کے باعث کلاسیفائیڈ اشتہارات کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہیں۔

وفد نے کہا کہ ڈسپلے اشتہارات کی کم ادائیگی کے باعث زیادہ رقوم بقایا ہیں، جن کی مکمل ادائیگی کا اہتمام کر کے علاقائی اخبارات سے تعاون کیا جائے۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ پی آئی ڈی کے بلنگ سسٹم کو ڈیجیٹلائز کیا جائے تاکہ ہر بل کی مکمل معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں۔

وفد نے بلنگ اور ادائیگیوں کا نظام ترتیب وار بنانے کی تجویز بھی پیش کی اور کہا کہ پی آئی ڈی نمبر 1 کے بعد پی آئی ڈی نمبر 2 اور پھر پی آئی ڈی نمبر 3 کے بل کی تربیت وار ادائیگی کا نظام وضع کیا جائے تاکہ بلنگ نظام میں مزید شفافیت پیدا ہو اور اخبارات کو اپنے بقایا جات کے حوالے سے واضح اور بروقت معلومات دستیاب رہیں۔

پرنسپل انفارمیشن آفیسر رئیسہ عادل نے وفد کو یقین دلایا کہ میڈیا کے حجم اور ضرورت کے مطابق اشتہارات کی منصفانہ تقسیم، علاقائی اخبارات اور ان سے وابستہ صحافیوں و میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وفد نے رئیسہ عادل کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ حکومت اور صحافی برادری کے درمیان مؤثر پل کا کردار ادا کریں گی اور میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *