سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کنوینر سینیٹر سرمد علی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو ہدایت کی کہ وہ اخبارات، ان کی ویب سائٹس، ڈیجیٹل ایڈیشنز اور ٹی وی چینلز پر شائع یا نشر ہونے والے مواد کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرے۔
اجلاس میں سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ پرنٹ میڈیا، اخبارات اور ان کے ڈیجیٹل ایڈیشنز سے متعلق شکایات پریس کونسل آف پاکستان (PCP) کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں، جبکہ الیکٹرانک میڈیا اور ٹی وی چینلز سے متعلق معاملات پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) کے تحت نمٹائے جاتے ہیں۔
اجلاس کے شرکاء کو یاد دلایا گیا کہ پیکا (PECA) قانون کی منظوری کے وقت حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ روایتی میڈیا اور اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف اس قانون کے تحت کارروائی نہیں کی جائے گی۔ کمیٹی نے ایک شکایت کنندہ گروپ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی شکایت متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان میں لے جائے۔

Leave a Reply