Daily Gerowk Balochistan
September 12, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیراجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیراجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115

بلوچستان پولیس کی صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، تین ہفتوں میں سیکڑوں ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ و منشیات برآمد,ترجمان بلوچستان پولیس

کوئٹہ: بلوچستان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان، مفروروں اور منشیات فروشوں کے خلاف صوبہ بھر میں جاری خصوصی مہم کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے سیکڑوں ملزمان کو گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات، مسروقہ گاڑیاں اور نقدی برآمد کر لی، جبکہ متعدد مغویوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا۔بلوچستان پولیس کی صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، تین ہفتوں میں سیکڑوں ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ و منشیات برآمد

کوئٹہ: بلوچستان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان، مفروروں اور منشیات فروشوں کے خلاف صوبہ بھر میں جاری خصوصی مہم کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے سیکڑوں ملزمان کو گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات، مسروقہ گاڑیاں اور نقدی برآمد کر لی، جبکہ متعدد مغویوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں جاری خصوصی مہم کے دوران گزشتہ تین ہفتوں میں 108 خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 93 ریوالور و پسٹل، 10 کلاشنکوف، 8 شارٹ گنز، 544 گولیاں و کارتوس اور 78 میگزین برآمد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 96 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 153 کلو 792 گرام چرس، 8 کلو 565 گرام شیشہ، 120 پڑیاں آئس، 560 گرام افیون، 226 گرام اور 210 پڑیاں ہیروئن، 124 کلوگرام خشک بھنگ، 660 دیسی و غیرملکی شراب کی بوتلیں اور 144 بیئر کین برآمد کیے گئے۔

بیان کے مطابق خصوصی مہم کے دوران 58 اشتہاری، 272 مفرور اور مختلف جرائم میں ملوث 615 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ترجمان بلوچستان پولیس نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 11 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا، جبکہ 9 مسروقہ گاڑیاں، 20 موٹر سائیکلیں، 8 موبائل فون اور مختلف وارداتوں میں چوری ہونے والی 1 لاکھ 42 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔

ترجمان بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *