Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران معاہدے کا چند گھنٹوں میں اعلان متوقع؛ فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئے

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی میں تیار کیا گیا ایک ممکنہ معاہدے کا حتمی مسودہ مکمل ہوگیا جس کا اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔

اس بات کا انکشاف سعودی عرب کے سرکاری نشریاتی نیٹ ورک العربیہ نے باخبر اور مستند ذرائع کے حوالے سے اپنی خصوصی رپورٹ میں کیا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس باخبر ذرائع نے العربیہ نیوز کو مزید بتایا کہ یہ مسودہ ابھی دونوں ممالک کی باضابطہ منظوری کا منتظر ہے۔

ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حتمی مسودے کی منظوری بھی بہت جلد متوقع ہے اور اب چند گھنٹوں کے بعد اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ معاہدے کے نافذ ہوتے ہی فوری اور غیر مشروط جنگ بندی عمل میں آ جائے گی جس کا اطلاق زمینی، فضائی اور بحری تمام محاذوں پر ہوگا۔

مجوزہ معاہدے کے تحت امریکا اور ایران ایک دوسرے کی فوجی، شہری اور معاشی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے جبکہ میڈیا پر جاری سخت بیانات اور پراکسی محاذ آرائی کو بھی روکنے پر اتفاق کیا گیا۔

مجوزہ نو نکاتی معاہدے میں آبنائے ہرمز، خلیج عمان اور خلیج عرب میں جہاز رانی کی آزادی کی ضمانت بھی شامل ہے جبکہ عمل درآمد کی نگرانی اور تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ میکنزم قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس مجوزہ معاہدے کے مطابق اعلان کے 7 روز بعد باقی متنازع امور پر باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے جبکہ ایران کی شرائط پر عمل درآمد کے بدلے امریکا بتدریج اقتصادی پابندیاں نرم کرے گا۔

تاہم رپورٹ میں یہ بات نمایاں ہے کہ مجوزہ مسودے میں امریکا کے اہم مطالبات واضح طور پر شامل نہیں جن میں ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ، 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر بیرون ملک منتقل کرنا، بیلسٹک میزائل پروگرام محدود کرنا اور خطے میں مسلح اتحادی گروپوں کی حمایت روکنا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ تاحال ایران اور امریکا نے اس مسودے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم خلیجی ممالک کافی پُرامید ہیں اور اسی بنیاد پر صدر ٹرمپ نے بھی ایران پر نئے حملوں کو روکنے کا حکم دیا تھا۔

ادھر متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انورقرقاش  نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پاجانے کا امکان 50 فیصد ہے جس میں آبنائے ہرمز کی بحالی بنیادی شق ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے میں امید افزا پیشرفت ہوئی ہے۔

 واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اب سے کچھ دیر قبل ایران کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *