Daily Gerowk Balochistan
July 28, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ‘ 29 ، 30 ، 31 اگست کو کوئٹہ میں پشتونوں کا قومی جرگہ بلانے کافیصلہ کیا ہے ‘ محمود خان اچکزئی(نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر) چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل پنجگورّ(نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر) ایگزیکٹو انجینئر (سی،ڈبلیو پی،پی اینڈ ایچ) بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ جھل مگسیصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہکوئٹہ: نوجوانوں کی قیادت میں ڈیجیٹل احتساب اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ کے فروغ کے لیے اہم منصوبے کا افتتاحشہید عبدالحکیم کاکڑ نے قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال، مجموعی سیاسی و سماجی حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیالجدید ابلاغی سہولیات سے محروم علاقوں میں علاقائی اخبارات ہی خبر کا ذریعہ ہیں، رئیسہ عادلصحافیوں اور اخبارات کے لیے بڑی ریلیف، سینیٹ نے این سی سی آئی اے کے ہاتھ روک دیےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنرل ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقاتکوئٹہ ‘ 29 ، 30 ، 31 اگست کو کوئٹہ میں پشتونوں کا قومی جرگہ بلانے کافیصلہ کیا ہے ‘ محمود خان اچکزئی(نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر) چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل پنجگورّ(نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر) ایگزیکٹو انجینئر (سی،ڈبلیو پی،پی اینڈ ایچ) بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ جھل مگسیصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہکوئٹہ: نوجوانوں کی قیادت میں ڈیجیٹل احتساب اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ کے فروغ کے لیے اہم منصوبے کا افتتاحشہید عبدالحکیم کاکڑ نے قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال، مجموعی سیاسی و سماجی حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیالجدید ابلاغی سہولیات سے محروم علاقوں میں علاقائی اخبارات ہی خبر کا ذریعہ ہیں، رئیسہ عادلصحافیوں اور اخبارات کے لیے بڑی ریلیف، سینیٹ نے این سی سی آئی اے کے ہاتھ روک دیےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنرل ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات

پھیپھڑوں میں خون جمنا کتنا خطرناک؟ پلمونری ایمبولزم خاموش مگر جان لیوا بیماری قرار

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پلمونری ایمبولزم ایک انتہائی خطرناک اور بعض اوقات جان لیوا بیماری ثابت ہوسکتی ہے، جو اس وقت پیدا ہوتی ہے جب پھیپھڑوں تک خون پہنچانے والی شریانوں میں خون کا لوتھڑا پھنس جائے اور خون کی روانی متاثر ہو جائے۔

ماہرین کے مطابق اگر اس مرض کی بروقت تشخیص اور فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ سنگین پیچیدگیوں حتیٰ کہ موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق انسانی جسم میں موجود پلمونری شریانیں پھیپھڑوں تک خون پہنچانے کی ذمہ داری ادا کرتی ہیں۔ جب کسی شریان میں خون جم کر رکاوٹ پیدا کر دے تو اس کیفیت کو پلمونری ایمبولزم کہا جاتا ہے۔ اکثر یہ لوتھڑا ٹانگوں کی گہری رگوں میں بنتا ہے، جسے طبی اصطلاح میں ڈیپ وین تھرومبوسز یا ڈی وی ٹی کہا جاتا ہے، اور پھر خون کے بہاؤ کے ذریعے پھیپھڑوں تک جا پہنچتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق اس بیماری کی سب سے نمایاں علامت اچانک سانس میں دشواری یا سانس پھولنا ہے، جو معمولی جسمانی سرگرمی کے دوران بھی شدت اختیار کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سینے میں شدید درد بھی ایک اہم علامت مانی جاتی ہے، جو گہرا سانس لینے، کھانسنے یا جھکنے سے مزید بڑھ سکتا ہے اور بعض اوقات مریض کو دل کے دورے جیسی کیفیت محسوس ہونے لگتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق پلمونری ایمبولزم ایک میڈیکل ایمرجنسی ہے، اس لیے علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طبی امداد حاصل کرنا ضروری ہے۔ بعض پیچیدہ کیسز میں خون کے لوتھڑے کو ختم کرنے یا خون کی روانی بحال کرنے کے لیے سرجری کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے، خاص طور پر جب ادویات مؤثر ثابت نہ ہوں۔

ماہرین نے اس بیماری سے بچاؤ کے لیے متحرک طرزِ زندگی اپنانے پر زور دیا ہے۔ ان کے مطابق روزانہ واک اور ورزش خون کی روانی بہتر بناتی ہے اور لوتھڑے بننے کے امکانات کم کرتی ہے۔ اسی طرح کمپریشن جرابوں کا استعمال بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ ٹانگوں میں خون کی گردش بہتر بنا کر ڈی وی ٹی کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا، زیادہ وزن اور تمباکو نوشی خون جمنے کے امکانات میں اضافہ کرتے ہیں، اس لیے صحت مند وزن برقرار رکھنا اور سگریٹ نوشی ترک کرنا نہایت ضروری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق متوازن غذا، مناسب ورزش اور باقاعدہ طبی معائنہ اس خاموش مگر خطرناک بیماری سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *