Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

تین ہفتوں میں 43 اشتہاری 296 مفرور گرفتار کئے، بلوچستان پولیس۔

کوئٹہ(ویب ڈیسک )ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر کوئٹہ سمیت صوبے کی ساتوں رینجز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس ر کھنے اور قانون پسند شہری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے ایک پریس ریلیز کے مطابق صوبے بھر میں اشتہاریوں ،مفرور ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 43 اشتہاری، 296 مفرور اور مختلف جرائم میں ملوث 466 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ18 مغویوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

جبکہ مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 102 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 80 ریوالور و پسٹل، 8 کلاشنکوف، 6 شارٹ گن ورائفل، 682 گولیاں اور کارتوس جبکہ 55 میگزین بھی برآمد کیے گئے۔

بلوچستان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں86 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 165 کلو 388 گرام چرس،3 کلو 854گرام آئس شیشہ ، 8بیگس گٹکا , 15 گرام ہیروئن ، 106 عدد شراب کی بوتلیں اور 60 عدد بیٔر کین برآمد کیں۔ بلوچستان پولیس نے مختلف کارروائیوں میں4 مسروقہ گاڑیاں، 14 موٹر سائیکلیں اور 15 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔

پریس ریلیز کے مطابق دفعہ550کی خلاف ورزی پر 9گاڑیوں اور موٹر سائیکلیوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ 4576 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔ترجمان کے مطابق عوام کے تحفظ کے لئے پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی اور قانونی عملداری کو قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

عوام اور پولیس کے مابین تعاون کی فروغ کے لئے پولیس اہلکاروں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام پر مبنی رویہ اپنانے جبکہ تھانوں کی سطح پر سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے و شفاف سطح پر کارروائی کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔

*_تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے ہمارا بلوچستان نیوز کے واٹس ایپ چینل پر فالو کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *