Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (COAS & CDF) نے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان باصلاحیت، ثابت قدم، محبِ وطن اور باوقار عوام سے مالا مال ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واضح قومی بیانیہ، پائیدار امن اور استحکام صوبے کی حقیقی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور انسانی و قدرتی وسائل کو عوام کی حقیقی خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت اور مواقع کی کوئی کمی نہیں، نوجوان ہمارے معاشرے کا سب سے متحرک اور امید افزا طبقہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا پائیدار ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندستان غیر ملکی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسیز ہیں جنہیں دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے، اس کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ قوم کے اجتماعی عزم اور ریاست کے غیر متزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کن ردعمل کے ذریعے ان مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کی اہم شخصیات اور معاشرتی رہنماؤں کے امن کے فروغ، سماجی ہم آہنگی کے استحکام اور تعمیری قومی مکالمے کے فروغ میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے پروپیگنڈے کا ہر سطح پر بلاجھجھک اور جامع انداز میں مقابلہ، جھوٹے بیانیوں کو بے نقاب کرنا اور بلوچستان و اس کے عوام کی حقیقی صلاحیت، ترقی اور امنگوں کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔

ملاقات میں شریک اہم شخصیات اور دیگر شرکاء نے بلوچستان اور پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امن و استحکام کے خلاف غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی سازشوں کے مقابلے میں ریاست اور مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شرکاء نے عوامی مرکزیت پر مبنی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا بھی عزم کیا، تاکہ ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال بلوچستان تشکیل پائے، جہاں صرف سچ کی فتح ہو اور دشمن قوتوں کا بیانیہ ان کے اپنے ہی جھوٹے پروپیگنڈے اور فریب میں دفن ہو جائے

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *