Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

شہید عبدالحکیم کاکڑ نے قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ، (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز شہید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے ہاں گئے جہاں انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور شہید کے بچوں سمیت دیگر لواحقین سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید عبدالحکیم کاکڑ نے قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تاریخ میں انہیں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ شہید عبدالحکیم کاکڑ کے بچوں کی کفالت اور تعلیم کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی تاکہ ان کی تعلیم اور بہتر مستقبل متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے بلوچستان کے امن، ترقی اور ریاستی اداروں کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ریاستی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور امن دشمن عناصر کو قانون کے مطابق اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان نے مقامی اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور زیر علاج طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی وزیراعلیٰ زخمی ایڈیشنل سیشن جج کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *