Daily Gerowk Balochistan
September 12, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

تربت میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشییٹو (BSDI) کے تحت جدید آئی ٹی ہب (IT Hub) کا قیام، آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا خصوصی افتتاح

تربت میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشییٹو (BSDI) کے تحت قائم جدید آئی ٹی ہب کا آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں سول انتظامیہ، مقامی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ آئی ٹی ہب کے قیام کا مقصد ضلع کیچ کے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل تعلیم، پیشہ ورانہ مہارتوں اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

اس جدید ہب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی ہال، ڈیجیٹل لائبریری، کانفرنس روم، فری لانسرز ہب، تفریحی مرکز، پرنسپل آفس اور اسٹاف روم قائم کیے گئے ہیں۔ آئی ٹی ہال میں 50 جدید کمپیوٹر سسٹمز، 75 انچ اسمارٹ ڈسپلے، تیز رفتار انٹرنیٹ، لوکل ایریا نیٹ ورک (LAN)، انسٹرکٹر اسٹیشن، ساؤنڈ سسٹم اور جدید سرویلنس سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل لائبریری میں جدید ورک اسٹیشنز، کتابوں اور ای بکس کا ذخیرہ اور اسمارٹ ایل ای ڈی ڈسپلے موجود ہے، جبکہ کانفرنس روم اور فری لانسرز ہب میں ای کامرس اور فری لانسنگ کے لیے جدید کمپیوٹرز، خصوصی ورک اسٹیشنز اور کانفرنس کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ تفریحی مرکز میں انڈور کھیلوں کی سہولیات، اسمارٹ ڈیجیٹل ڈسپلے اور کیفے ٹیریا موجود ہے۔

آئی ٹی ہب میں 20 کے وی اے کا سولر پاور سسٹم بیک اَپ کے ساتھ نصب کیا گیا ہے، جو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بناتا ہے، جبکہ تعلیمی ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے 10 جدید ایئر کنڈیشنرز بھی نصب کیے گئے ہیں۔

آئی ٹی ہب ہر بیچ میں 50 طلبہ کو تربیت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سالانہ چار پیشہ ورانہ کورسز کرائے جائیں گے۔ تجربہ کار آئی ٹی ماہرین طلبہ کو عملی اور جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کریں گے، اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے پہلے بیچ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ آئی ٹی ہب تربت بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے جدید ڈیجیٹل مہارتوں، اعتماد اور بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *