Daily Gerowk Balochistan
July 28, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ‘ 29 ، 30 ، 31 اگست کو کوئٹہ میں پشتونوں کا قومی جرگہ بلانے کافیصلہ کیا ہے ‘ محمود خان اچکزئی(نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر) چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل پنجگورّ(نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر) ایگزیکٹو انجینئر (سی،ڈبلیو پی،پی اینڈ ایچ) بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ جھل مگسیصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہکوئٹہ: نوجوانوں کی قیادت میں ڈیجیٹل احتساب اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ کے فروغ کے لیے اہم منصوبے کا افتتاحشہید عبدالحکیم کاکڑ نے قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال، مجموعی سیاسی و سماجی حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیالجدید ابلاغی سہولیات سے محروم علاقوں میں علاقائی اخبارات ہی خبر کا ذریعہ ہیں، رئیسہ عادلصحافیوں اور اخبارات کے لیے بڑی ریلیف، سینیٹ نے این سی سی آئی اے کے ہاتھ روک دیےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنرل ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقاتکوئٹہ ‘ 29 ، 30 ، 31 اگست کو کوئٹہ میں پشتونوں کا قومی جرگہ بلانے کافیصلہ کیا ہے ‘ محمود خان اچکزئی(نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر) چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل پنجگورّ(نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر) ایگزیکٹو انجینئر (سی،ڈبلیو پی،پی اینڈ ایچ) بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ جھل مگسیصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہکوئٹہ: نوجوانوں کی قیادت میں ڈیجیٹل احتساب اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ کے فروغ کے لیے اہم منصوبے کا افتتاحشہید عبدالحکیم کاکڑ نے قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال، مجموعی سیاسی و سماجی حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیالجدید ابلاغی سہولیات سے محروم علاقوں میں علاقائی اخبارات ہی خبر کا ذریعہ ہیں، رئیسہ عادلصحافیوں اور اخبارات کے لیے بڑی ریلیف، سینیٹ نے این سی سی آئی اے کے ہاتھ روک دیےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنرل ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات

صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے سیاسی و قبائلی وفود کی ملاقات، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

عوام کو بنیادی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے خضدار سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی و قبائلی عمائدین، معتبرین اور سائلین نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفود نے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، ترقیاتی ضروریات اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار اور جھالاوان کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے سائلین کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جھالاوان کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور نئے منصوبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جن سے علاقے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ وہ اپنے والد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جھالاوان کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور قبائلی تنازعات کے پائیدار حل کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل اور علاقے کی خوشحالی کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *