Daily Gerowk Balochistan
September 12, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیراجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیراجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115

جمہوری نظام ہی عوامی حکمرانی، شفافیت اور احتساب کا ضامن ہے، گورنر بلوچستان

کراچی (ویب ڈیسک ) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ جمہوری نظام ہی جمہور کی حقیقی حکمرانی کا ضامن ہے جہاں وسیع تر معاشی اور معاشرتی اشتراک ایک زیادہ منصفانہ اور مساویانہ معاشرے کے قیام کی راہ ہموار کرتا ہے۔ جمہوریت حقوقِ و فرائض کے دائرہ کار کے اندر ایک ضابطہ اخلاق کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ یہ شفافیت، احتساب ور مشترکہ ذمہ داری میں اچھی طرز حکمرانی کو بنیاد بنا کر شہریوں اور حکومتی اداروں کے درمیان اعتماد کا رشتہ مستحکم بناتا ہے۔ بلاشبہ جمہوریت ہمارے پاس موجودہ پیچیدہ حالاٹ میں بھی سب سے زیادہ موثر اور معتبر سیاسی نظام ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق اختیارات اور بنیادی آزادیوں کے پیشِ نظر شہری اپنے مطالبات، ضروریات اور تحفظات منتخب عوامی نمائندوں کے سامنے پیش کرتے ہیں، سماجی چیلنجوں کو اجاگر کرتے ہیں اور حکام کو عوام کے سامنے جوابدہ ٹھہراتے ہیں۔ جمہوری نظام میں عام شہری نئے سوالات اٹھانے کا حق رکھتے ہیں اور بعض اوقات حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں اور وہی تنقیدی نقطہ نظر اصلاحی پہلو بھی رکھتا ہے۔ اسطرح جمہوریت شہریوں اور انکے منتخب نمائندوں کے درمیان ایک زندہ مکالمہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ گویا حقیقی جمہوریت میں معاشرہ کی خاموش اکثریت کو بولنے اور سننے کیلئے بھرپور موقع مل جاتا ہے۔ عام آدمی کی شرکت و شمولیت سے ایسے پائیدار حل ڈھونڈ لے جاتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے اور عوام کیلئے اصول پر جب عملدرامد یقینی بنایا جاتا ہے تو اس سے وسیع پیمانے پر قومی یکجہتی اور ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے جو دھیرے دھیرے ایک مشترکہ مستقبل کی شکل اختیار کرتا ہے اسطرح جہاں سماجی انصاف کی فراہمی، معاشی خودمختاری اور تعمیر و ترقی کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچنا شروع ہو جاتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *