Daily Gerowk Balochistan
September 12, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

یومِ عاشور حق، عدل اور استقامت کا لازوال پیغام ہے، میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ،:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ عاشور کے موقع پر حضرت امام حسینؓ اور اُن کے جانثار رفقاء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعۂ کربلا حق، صداقت، عدل، صبر اور استقامت کا وہ لازوال پیغام ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے دینِ اسلام کی سربلندی، حق کی بالادستی اور ظلم و جبر کے خلاف جس بے مثال جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیا، وہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ کربلا کا واقعہ ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ باطل قوتوں کے سامنے سر جھکانے کے بجائے حق اور انصاف کے لیے ہر قربانی دینے کا حوصلہ پیدا کیا جائے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یومِ عاشور اتحاد، اخوت، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کا دن ہے۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے میں امن، رواداری، بھائی چارے اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عشرۂ محرم بالخصوص یومِ عاشور کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور مجالس و جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے بھرپور ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے علماء کرام، ذاکرین، منتظمینِ مجالس و جلوس اور عوام الناس کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے ذریعے ہی ہم امن اور استحکام کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کے فیوض و برکات سے پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہمیں حق و انصاف کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *