کوئٹہ (پ ر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ نے فیز-I، فیز-II اور فیز-III کے تحت تعینات کنٹریکٹ/SBK اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے حوالے سے اہم حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے کے مطابق کنٹریکٹ/SBK اساتذہ کی اصل تعیناتی کی جگہیں ناقابلِ تبادلہ ہوں گی اور تمام متعلقہ اساتذہ اپنی اصل تعیناتی کی جگہوں پر ہی فرائض انجام دیں گے۔ کسی ریگولر استاد کا کنٹریکٹ/SBK استاد کی تعیناتی کی جگہ کے خلاف کیا گیا تبادلہ یا تعیناتی منسوخ تصور ہوگی۔
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی کنٹریکٹ/SBK استاد کو بھی اس کی اصل تعیناتی کی جگہ سے کسی دوسرے اسکول منتقل نہیں کیا جاسکے گا، جبکہ تمام متعلقہ اساتذہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے نئی ہدایت جاری ہونے تک اپنی اصل تعیناتی کی جگہوں پر خدمات انجام دیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تمام DDOs اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ کسی کنٹریکٹ/SBK استاد کو اس کی موجودہ تعیناتی سے ریلیو نہ کیا جائے اور نہ ہی اس کی زیرِ قبضہ پوسٹ یا جگہ کے خلاف کسی دوسرے استاد کی جوائننگ قبول کی جائے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ DDOs اور اسکول سربراہان پرفارمنس ایویلیوایشن فارم مقررہ آن لائن پورٹل کے ذریعے سرکاری Gmail اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے جمع کرائیں۔ جن افسران کو ابھی تک پورٹل کا پاس ورڈ یا لاگ اِن کی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، وہ فوری طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کو آگاہ کریں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ نے حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے اسے انتہائی فوری نوعیت کا قرار دیا ہے۔

Leave a Reply