کوئٹہ: ذرائع کے مطابق بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سربراہی میں ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دیے جانے کا امکان ہے، جس میں اہم سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت متوقع بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی جماعت کے قیام سے متعلق مختلف سطحوں پر رابطے اور مشاورت جاری ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان یا سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ انوارالحق کاکڑ نے 2018 میں بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

Leave a Reply