Daily Gerowk Balochistan
October 25, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
DPRQ-1949DAB-434DPRQ-1890تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے، گورنر راج سے خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی راہیں کھلیں گی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہریDAB-401بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم ملاقاتلیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کور کمانڈر 12 کور بلوچستان تعیناتفیصل بینک کی مبینہ غیرشفاف کٹوتیاں، صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار رقم وصول، ایکسپائرڈ کارڈ کے باوجود چارجز پر سنگین سوالاتDPRQ-1549بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئینی آگاہی، امن سازی اور مثبت کردار کے حوالے سے خصوصی سیشنDPRQ-1949DAB-434DPRQ-1890تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے، گورنر راج سے خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی راہیں کھلیں گی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہریDAB-401بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم ملاقاتلیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کور کمانڈر 12 کور بلوچستان تعیناتفیصل بینک کی مبینہ غیرشفاف کٹوتیاں، صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار رقم وصول، ایکسپائرڈ کارڈ کے باوجود چارجز پر سنگین سوالاتDPRQ-1549بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئینی آگاہی، امن سازی اور مثبت کردار کے حوالے سے خصوصی سیشن

صحافیوں اور اخبارات کے لیے بڑی ریلیف، سینیٹ نے این سی سی آئی اے کے ہاتھ روک دیے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کنوینر سینیٹر سرمد علی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو ہدایت کی کہ وہ اخبارات، ان کی ویب سائٹس، ڈیجیٹل ایڈیشنز اور ٹی وی چینلز پر شائع یا نشر ہونے والے مواد کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرے۔

اجلاس میں سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ پرنٹ میڈیا، اخبارات اور ان کے ڈیجیٹل ایڈیشنز سے متعلق شکایات پریس کونسل آف پاکستان (PCP) کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں، جبکہ الیکٹرانک میڈیا اور ٹی وی چینلز سے متعلق معاملات پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) کے تحت نمٹائے جاتے ہیں۔

اجلاس کے شرکاء کو یاد دلایا گیا کہ پیکا (PECA) قانون کی منظوری کے وقت حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ روایتی میڈیا اور اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف اس قانون کے تحت کارروائی نہیں کی جائے گی۔ کمیٹی نے ایک شکایت کنندہ گروپ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی شکایت متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان میں لے جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *