Daily Gerowk Balochistan
October 25, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
DPRQ-1949DAB-434DPRQ-1890تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے، گورنر راج سے خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی راہیں کھلیں گی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہریDAB-401بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم ملاقاتلیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کور کمانڈر 12 کور بلوچستان تعیناتفیصل بینک کی مبینہ غیرشفاف کٹوتیاں، صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار رقم وصول، ایکسپائرڈ کارڈ کے باوجود چارجز پر سنگین سوالاتDPRQ-1549بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئینی آگاہی، امن سازی اور مثبت کردار کے حوالے سے خصوصی سیشنDPRQ-1949DAB-434DPRQ-1890تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے، گورنر راج سے خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی راہیں کھلیں گی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہریDAB-401بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم ملاقاتلیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کور کمانڈر 12 کور بلوچستان تعیناتفیصل بینک کی مبینہ غیرشفاف کٹوتیاں، صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار رقم وصول، ایکسپائرڈ کارڈ کے باوجود چارجز پر سنگین سوالاتDPRQ-1549بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئینی آگاہی، امن سازی اور مثبت کردار کے حوالے سے خصوصی سیشن

کوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی

کوئٹہ (ویب ڈیسک )پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی، بغیر اجازت سوشل میڈیا پر محکمانہ مواد شیئر کرنے سے بھی روک دیا گیاکوئٹہ : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے پولیس افسران و اہلکاروں کی جانب سے یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے اور بغیر اجازت سوشل میڈیا پر محکمانہ مواد شیئر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ محکمانہ خبریں، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر معلومات صرف پی آر او برانچ کے ذریعے جاری کی جائیں، جبکہ میڈیا اداروں کو براہ راست انٹرویوز، بیانات یا سرکاری معلومات فراہم کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔اعلامیے کے مطابق بارہا ہدایات کے باوجود بعض پولیس افسران و اہلکار مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس کی سرکاری کارکردگی، آپریشنل اپ ڈیٹس اور محکمانہ مواد شیئر کررہے ہیں، جو ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔ کسی بھی افسر یا اہلکار کو ڈی آئی جی کوئٹہ کے پی آر او کے ذریعے پیشگی منظوری کے بغیر ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذاتی یا سرکاری تصاویر، ویڈیوز اور محکمانہ معلومات شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں، آپریشنز یا محکمانہ امور سے متعلق ایسا کوئی بھی مواد جو کوئٹہ پولیس کے وقار، نظم و ضبط یا مورال پر اثرانداز ہوسکتا ہو، اس کی اطلاع فوری طور پر پی آر او برانچ کو دی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *