Daily Gerowk Balochistan
October 27, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
DPRQ-1949DAB-434DPRQ-1890تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے، گورنر راج سے خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی راہیں کھلیں گی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہریDAB-401بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم ملاقاتلیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کور کمانڈر 12 کور بلوچستان تعیناتفیصل بینک کی مبینہ غیرشفاف کٹوتیاں، صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار رقم وصول، ایکسپائرڈ کارڈ کے باوجود چارجز پر سنگین سوالاتDPRQ-1549بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئینی آگاہی، امن سازی اور مثبت کردار کے حوالے سے خصوصی سیشنDPRQ-1949DAB-434DPRQ-1890تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے، گورنر راج سے خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی راہیں کھلیں گی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہریDAB-401بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم ملاقاتلیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کور کمانڈر 12 کور بلوچستان تعیناتفیصل بینک کی مبینہ غیرشفاف کٹوتیاں، صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار رقم وصول، ایکسپائرڈ کارڈ کے باوجود چارجز پر سنگین سوالاتDPRQ-1549بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئینی آگاہی، امن سازی اور مثبت کردار کے حوالے سے خصوصی سیشن

گزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ،(ویب ڈسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت منشیات کے خلاف جنگ میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، جو منشیات کے خلاف حکومت کے پختہ عزم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارکردگی کا مظہر ہے میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1,638 کلوگرام آئس (کرسٹل) اور 620 کلوگرام چرس قبضے میں لے کر تلف کی گئی، جبکہ بلوچستان میں گزشتہ دو برس کے دوران 27 ہزار سے زائد غیر ملکی شراب اور بیئر کی بوتلیں اور کین بھی ضبط کرکے تلف کیے گئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منشیات کے خلاف جاری کارروائیاں محض قانون نافذ کرنے کی سرگرمی نہیں بلکہ صوبے کی نوجوان نسل اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کی ایک جامع کوشش ہیں۔ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے انسدادِ منشیات کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے سماجی اثرات سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے گا اور منشیات کی ترسیل، فروخت اور استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ منشیات سے پاک بلوچستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان ایک محفوظ، صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہے، جہاں نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم، ہنر، کھیل اور مثبت سرگرمیوں میں بروئے کار لا سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *