Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

سریاب کو آخر کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے؟

سریاب میں گیس کی بندش، پانی کا بحران، بجلی کی عدم دستیابی، اسٹریٹ کرائم اور دیگر بنیادی مسائل آخر صرف سریاب ہی میں کیوں ہیں؟ پانچ دن سے عوام گیس سے محروم ہیں، مہنگائی کے اس دور میں جہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ایک غریب آدمی کے لیے زندگی گزارنا پہلے ہی مشکل ہے، ایسے میں گیس کی بندش نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا سریاب کے عوام کو اس لیے سزا دی جا رہی ہے کہ یہاں بلوچ عوام کی اکثریت آباد ہے؟ نہ ہمیں گیس میسر ہے، نہ پینے کا صاف پانی، نہ بجلی کی مناسب سہولت اور نہ ہی عوام اپنے جان و مال کے حوالے سے خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ آخر سریاب کے عوام کب تک ان بنیادی مسائل کا سامنا کرتے رہیں گے؟
دوسری جانب فارم 47 کے ذریعے سریاب کے عوام پر مسلط کیے گئے ایم پی ایز اور ایم این ایز سے بھی سوال ہے کہ وہ سریاب کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کہاں کھڑے ہیں؟ عوامی نمائندوں کو اپنے حلقے کے مسائل اور عوام کی مشکلات میں عملی دلچسپی لینی چاہیے، مگر افسوس کہ سریاب کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
سریاب کے عوام کسی خیرات کے طلبگار نہیں، وہ اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سردار احمد خان شاہوانی نے فیصلہ کیا ہے کہ سریاب کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے جلد از جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں سے مشاورت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اگر سریاب کے عوام کے بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو عوام اپنے حقوق کے لیے جمہوری اور آئینی طریقے سے آواز بلند کرنے پر مجبور ہوں گے۔
اب سریاب کے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اپنے حقوق کے لیے اجتماعی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
— سردار احمد خان شاہوانی
حقیقی عوامی منتخب نمائندہ، ایم پی اے پی بی 46

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *