Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ، بلوچستان میں امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے،میر ضیاء لانگو

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ دہشتگرد کسی صورت بلوچستان کے عوام کے نمائندے نہیں، یہ عناصر حقوق، آزادی یا بلوچ قوم کی جنگ نہیں بلکہ بلوچستان کے امن، عوام اور ترقی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منا کر دہشتگردوں کے عزائم کو مسترد کردیا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر سیکیورٹی فورسز نے جس بہادری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے قلات میں جشن آزادی کی تقریبات میں شریک ہوا اور تمام متعلقہ اداروں سے سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگز کیں۔ قلات سے کوئٹہ واپسی کے دوران بغیر اسکواڈ کے میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی، لیکن ہمارے جوانوں نے بزدل دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پولیس کی ایک گاڑی کو بھی مسلح افراد نے گھیرنے کی کوشش کی، تاہم مستونگ میں ایف سی، اے ٹی ایف اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے، لیکن سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو عناصر خواتین کی تذلیل کریں، بے گناہوں کو نشانہ بنائیں اور عوام کو خوفزدہ کریں، وہ کسی بھی صورت حقوق کے علمبردار نہیں ہوسکتے۔ بلوچ قوم دہشتگردوں کے اصل چہرے کو پہچان چکی ہے اور اب ان کے جھوٹے بیانیے سے متاثر نہیں ہوگی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں نے بلوچستان کو یرغمال بنانے کا خواب دیکھا تھا، لیکن یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ بلوچستان کسی دہشتگرد گروہ کے رحم و کرم پر نہیں بلکہ ریاست اور عوام کا صوبہ ہے۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے الزام عائد کیا کہ دہشتگردوں کو بیرونی قوتوں، بالخصوص بھارت اور افغانستان سے پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جہاں سے بھی دہشتگردی کی سرپرستی کرے، بلوچستان کی ریاستی مشینری اور سیکیورٹی فورسز ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی اور بلوچستان کے عوام کو امن، آزادی اور ترقی کا حق دلایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *