Daily Gerowk Balochistan
September 12, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیراجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیراجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کا 10 محرم الحرام کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ، ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر سے لائیو کیمروں کے ذریعے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یومِ عاشور کے جلوسوں، مجالس اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے 10 محرم الحرام کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر سے لائیو کیمروں کے ذریعے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یومِ عاشور کے جلوسوں، مجالس اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کو محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے کیے گئے سکیورٹی اقدامات پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں پولیس کے 32 ہزار اہلکار تعینات ہیں جبکہ ایف سی بلوچستان، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے سکیورٹی میں بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ صوبے بھر میں جلوسوں اور مجالس کا پرامن انعقاد یقینی بنایا جا سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس، ایف سی، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، باہمی تعاون اور مربوط اقدامات کے باعث صوبے بھر میں یومِ عاشور کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوام کے تعاون، علماء کرام کی رہنمائی اور سکیورٹی اداروں کی شبانہ روز کاوشوں سے بلوچستان میں امن، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا مزید مضبوط ہوگی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یومِ عاشور ہمیں حق، صبر، ایثار، قربانی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار رفقاء کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گی اور امت مسلمہ کو حق و صداقت، عدل اور استقامت کا پیغام دیتی رہے گی وزیراعلیٰ بلوچستان نے یومِ عاشور کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس، ایف سی، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، فرض شناسی اور قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کے تحفظ اور پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پوری مستعدی، چوکس رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *