Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

بی این پی (عوامی) کی ینگ ڈاکٹرز کے حمایت کا اعلانڈاکٹر ناشناس لہڑی کی قیادت میں وفد کا احتجاجی کیمپ میں شرکت

کوئٹہ(ویب ڈیسک )بی این پی (عوامی)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ بی این پی (عوامی) ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کی بھر پور حمایت کرتی ہے ڈاکٹر ماہ نور کیساتھ تیزاب گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ڈاکٹرز کو سیکورٹی فراہم کی جائے ڈاکٹر ناشناس لہڑی کی قیادت میں بی این پی (عوامی) کے وفد کی ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ میں کثیر تعداد میں شرکت جہاں ینگ ڈاکٹرز کے ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر عبدالحئی نے تفصیلاً ڈاکٹر ماہ نور کیساتھ پیش آنے والے تیزاب گردی سمیت اپنے تحفظات بارے مکمل آگاہ کیا وفد میں بی این پی (عوامی) کوئٹہ کے آرگنائزر سی سی ممبر عبدالوکیل مینگل،سی سی مینگل سنگت الٰہی بخش بلوچ،سینئر رہنماء فاروق ناشناس لہڑی،منور بنگلزئی،عطاء اللہ لہڑی،صالح محمد قلندرانی،سمیع اللہ مینگل،عرفان ناشناس،باسط مینگل،حافظ عبدالوحید شاہوانی،مہر اللہ،شاہ فیصل مینگل،محمد زاہد،محمد ریحان ودیگر دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر ناشناس لہڑی،عبدالوکیل مینگل،الٰہی بخش بلوچ،فاروق ناشناس ودیگر نے کہا کہ بی این پی (عوامی) ڈاکٹر ماہ نور کیساتھ پیش آنے والے تیزاب گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہے انکو نہ صرف سیکورٹی فراہم کی جائے بلکہ حکمرانوں کو چاہیے کہ بارہا ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ گفت شنید کرے اور ڈاکٹرز کے خدشات و تحفظات کو دور کیا جائے جب ڈاکٹرز خود عدم تحفظ کا شکار ہوکر ذہنی انتشار کا شکار ہونگے تو وہ کیسے مریضوں کا صحیح سے علاج کر سکتے ہیں بی این پی (عوامی) ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ہے اور انکو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *