Daily Gerowk Balochistan
September 13, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDAB-322راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارلوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDAB-322راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکار

سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری کا سردار زادہ میر خلیل احمد موسیانی کی شہادت پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار

سردار نصیر احمد موسیانی ایک بڑے قبائلی رہنما ہیں ان کے ساتھ پیش انے والا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے نواب ثنا اللہ خان زہری

اسلام آباد : 03 جون 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز زہری بلبل میں پیش انے والے افسوسناک واقعہ میں سردار نصیر احمد موسیانی کے صاحبزادہ میر خلیل احمد موسیانی کی شہادت پر گہرے دکھ افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے میں بہت دکھی ہوں اس مشکل وقت میں سردار نصیر احمد موسیانی اور ان کے خاندان کے دکھ اورغم میں برابر شریک ہوں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے بیان میں اس دلخراش واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور سردار نصیر احمد موسیانی کے گھر پر چھاپہ اور چادر چار دیواری کی پامالی کی بھی شدید مذمت کی انہوں نے اس واقعے کو افسوسناک عمل قرار دیتے ہوئے گہرے تشویش کا اظہار کیا نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ سردار نصیر احمد موسیانی ایک بڑے قبیلہ کا سربراہ ہے اور ان کا شمار بلوچستان کے ممتاز سیاسی اور سماجی قبائلی رہنماؤں میں ہوتا ہے ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش انا ہے جس میں ان کے صاحبزادہ میر خلیل الرحمن کی شہادت ہوئی ہو بہت ہی سنگین واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا پیش انا زہری میں قیام امن کے لیے مزید مسائل پیدا کریں گے اور علاقہ کے عوام میں بے چینی اضطراب مزید بڑھے گی متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے حقائق عوام تک لایا جائے اور سردار نصیر احمد موسیانی اور ان کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ایسے سنگین واقعات سے امن دشمنوں کو مزید تقویت ملے گی جو کہ علاقہ کے امن کے لیے نیک شگون نہیں ہے

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *