Daily Gerowk Balochistan
October 27, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
DPRQ-1949DAB-434DPRQ-1890تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے، گورنر راج سے خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی راہیں کھلیں گی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہریDAB-401بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم ملاقاتلیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کور کمانڈر 12 کور بلوچستان تعیناتفیصل بینک کی مبینہ غیرشفاف کٹوتیاں، صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار رقم وصول، ایکسپائرڈ کارڈ کے باوجود چارجز پر سنگین سوالاتDPRQ-1549بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئینی آگاہی، امن سازی اور مثبت کردار کے حوالے سے خصوصی سیشنDPRQ-1949DAB-434DPRQ-1890تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے، گورنر راج سے خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی راہیں کھلیں گی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہریDAB-401بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم ملاقاتلیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کور کمانڈر 12 کور بلوچستان تعیناتفیصل بینک کی مبینہ غیرشفاف کٹوتیاں، صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار رقم وصول، ایکسپائرڈ کارڈ کے باوجود چارجز پر سنگین سوالاتDPRQ-1549بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئینی آگاہی، امن سازی اور مثبت کردار کے حوالے سے خصوصی سیشن

بی ڈی اے سمیت سرکاری اداروں کے انضمام سے ہزاروں ملازمین کا روزگار خطرے میں، اسٹاف ایسوسی ایشن

بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے عوام، ملازمین اور سرکاری اداروں کے مستقبل کے حوالے سے اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ ہمارے نزدیک بی ڈی اے سمیت دیگر اداروں کو کمزور کرنے یا ان کے انضمام (Merger) جیسے اقدامات ہزاروں ملازمین کے روزگار اور بلوچستان کے عوامی مفاد کے لیے انتہائی تشویشناک ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بی ڈی اے اور دیگر عوامی اداروں کے اثاثوں، ساحلی علاقوں اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ہر فیصلہ مکمل شفافیت، قانون اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔ اگر عوام کے ذہنوں میں یہ خدشات موجود ہیں کہ ان اداروں کے اثاثوں یا وسائل کے بارے میں غیرشفاف فیصلے کیے جا رہے ہیں، تو حکومت ان خدشات کو دور کرنے کے لیے تمام معاملات عوام کے سامنے واضح کرے۔

بلوچستان پہلے ہی بے روزگاری، بدامنی، غربت، تعلیمی پسماندگی اور معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ ایسے حالات میں سرکاری محکموں کی مرجنگ یا ایسے اقدامات جن سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہو، مزید بے چینی اور غیر یقینی کو جنم دیں گے۔ اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ محکموں کی مرجنگ کا عمل فوری طور پر روکا جائے اور ملازمین، متعلقہ اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے۔

ہم سوال کرتے ہیں کہ جب عوام بے روزگاری، غربت اور عدم تحفظ کا شکار ہوں تو ان کے مسائل کون سنے گا؟ عوام کو اپنی رائے کے اظہار کا آئینی حق حاصل ہے، اور ان کی آواز کو سننا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہے کہ بلوچستان کے عوام اور ملازمین پر رحم کیا جائے، ان کے روزگار، عزت اور مستقبل کا تحفظ کیا جائے، اداروں کو مضبوط بنایا جائے اور ایسے فیصلے کیے جائیں جو آئین، قانون، انصاف اور عوامی مفاد کے مطابق ہوں۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ پاکستان میں امن، انصاف اور خوشحالی قائم ہو اور بلوچستان کے عوام کو بھی باوقار زندگی، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع میسر آئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *