Daily Gerowk Balochistan
October 27, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
DPRQ-1949DAB-434DPRQ-1890تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے، گورنر راج سے خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی راہیں کھلیں گی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہریDAB-401بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم ملاقاتلیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کور کمانڈر 12 کور بلوچستان تعیناتفیصل بینک کی مبینہ غیرشفاف کٹوتیاں، صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار رقم وصول، ایکسپائرڈ کارڈ کے باوجود چارجز پر سنگین سوالاتDPRQ-1549بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئینی آگاہی، امن سازی اور مثبت کردار کے حوالے سے خصوصی سیشنDPRQ-1949DAB-434DPRQ-1890تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے، گورنر راج سے خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی راہیں کھلیں گی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہریDAB-401بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم ملاقاتلیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کور کمانڈر 12 کور بلوچستان تعیناتفیصل بینک کی مبینہ غیرشفاف کٹوتیاں، صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار رقم وصول، ایکسپائرڈ کارڈ کے باوجود چارجز پر سنگین سوالاتDPRQ-1549بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئینی آگاہی، امن سازی اور مثبت کردار کے حوالے سے خصوصی سیشن

پی ایم اے بلوچستان کی نومنتخب کابینہ کو ڈاکٹر ناشناس لہڑی کی مبارکبادایم اے بلوچستان کی نئی کابینہ ڈاکٹرز برادری کے اتحاد کی علامت ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑی

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) بلوچستان کی نومنتخب کابینہ کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے نومنتخب صدر ڈاکٹر نعیم زرکون، ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر زرک خان، نائب صدور ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل اور ڈاکٹر سیمین گل، جوائنٹ سیکریٹریز ڈاکٹر محمد اسلم اور ڈاکٹر احمد عباس، پریس سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ وردگ، فنانس سیکریٹری ڈاکٹر طارق بلوچ اور چیئرمین فیلڈ آپریشنز ڈاکٹر ارشاد بلوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے بلوچستان کی نئی قیادت کا بلامقابلہ انتخاب ڈاکٹرز برادری کے باہمی اعتماد اور تنظیمی یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے۔ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کا شعبہ طویل عرصے سے متعدد مشکلات سے دوچار ہے۔ صوبے کے دور افتادہ اضلاع میں ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کمی، بنیادی مراکز صحت کی غیر فعال صورتحال، ہسپتالوں میں ضروری سہولیات کا فقدان اور عوام کو بروقت معیاری علاج کی عدم دستیابی جیسے مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے حکومت، محکمہ صحت اور ڈاکٹرز برادری کے درمیان مؤثر رابطہ اور مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔ پی ایم اے بلوچستان کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹرز کے پیشہ ورانہ و انتظامی مسائل کو متعلقہ حکام کے سامنے اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی این پی عوامی نے کہا کہ بلوچستان کے ڈاکٹرز محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، اس لیے ان کے جائز مسائل کا حل اور کام کرنے کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے نومنتخب کابینہ پر زور دیا کہ وہ صوبے کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کو تنظیمی پلیٹ فارم پر ساتھ لے کر چلیں اور طبی مراکز کی فعالیت، صحت کی سہولیات میں بہتری اور ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مؤثر آواز بلند کریں۔ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے امید ظاہر کی کہ پی ایم اے بلوچستان کی نئی کابینہ ڈاکٹرز برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے نہ صرف طبی شعبے سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے گی بلکہ بلوچستان کے عوام کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

اگلی خبر →
DPRQ-1449
← پچھلی خبر
DPRQ-1420

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *