Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

ڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسین

تعلیمی خدمات کوئٹہ میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔ عوامی حلقے کوئٹہ: عوامی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی تعلیمی شعبے میں خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ جیسے بڑے اور اہم ضلع میں محکمہ تعلیم کی ذمہ داریاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، ایسے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے، سرکاری اسکولوں کی کارکردگی میں بہتری لانے اور اساتذہ و طلباء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کی نگرانی، اساتذہ کی حاضری، تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری اور اسکولوں میں نظم و ضبط کے حوالے سے توجہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ بلوچستان کے مستقبل کا انحصار تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی بہتر تربیت پر ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرکاری اسکولوں کو بنیادی سہولیات، اساتذہ کی دستیابی، طلباء کی حاضری اور دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے، جن کے حل کیلئے ضلعی محکمہ تعلیم کی مؤثر نگرانی ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر نصیر علی شاہ اگر اسی طرح تعلیمی اداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں تو اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے جائز مسائل کا حل اور انہیں سازگار ماحول کی فراہمی بھی محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے۔ اسی طرح والدین اور طلباء کے مسائل کو سننا اور ان کے ازالے کیلئے عملی اقدامات کرنا بھی تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ضروری ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر نصیر علی شاہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، سرکاری اسکولوں میں نظم و ضبط قائم رکھنے، اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی کیلئے اپنی کاوشیں مزید تیز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو بھی ایسے افسران کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، جبکہ معاشرے کے تمام طبقات کو بھی تعلیم کے فروغ کیلئے محکمہ تعلیم کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *