Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردی

سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی، کوئٹہ کی انتظامیہ ہاسٹلز میں مبینہ بدانتظامی اور شام کے اوقات میں وارڈن کی عدم دستیابی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ واضح کرتی ہے کہ طالبات کی حفاظت، سہولت اور فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یونیورسٹی ہاسٹلز میں وارڈنز اور متعلقہ عملہ مقررہ طریقۂ کار کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی ضروری انتظامی نظام موجود ہے۔

ہاسٹل سے باہر جانے اور دیگر انتظامی معاملات کے لیے ایک باقاعدہ طریقۂ کار موجود ہے، جس کا مقصد طالبات کی حفاظت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ اجازت ناموں اور دیگر معاملات میں جان بوجھ کر تاخیر یا طالبات کو غیر ضروری پریشان کرنے کا تاثر درست نہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ طالبات کی ہر جائز شکایت کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔ اگر کسی طالبہ کو کسی مخصوص وقت میں کوئی دشواری پیش آئی ہو تو متعلقہ تفصیلات کے ساتھ معاملہ انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ اس کی مکمل جانچ اور ضروری کارروائی کی جا سکے۔

یونیورسٹی انتظامیہ طالبات اور ان کے والدین کو یقین دلاتی ہے کہ ہاسٹلز میں طالبات کی حفاظت، عزت اور سہولت کے لیے مؤثر انتظامات موجود ہیں اور انتظامی نظام کا مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے۔

عوام اور سوشل میڈیا سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اور یک طرفہ اطلاعات کی بنیاد پر ادارے کے حوالے سے غلط تاثر پیدا کرنے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر یونیورسٹی پیکا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے

ترجمان
سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی، کوئٹہ

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *