Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

لہڑی، رئیسانی قبائل میں امن کی جانب اہم پیش رفت، دو ماہ کی جنگ بندی کا اعلان

کوئٹہ: لہڑی اور رئیسانی قبائل کے درمیان گزشتہ 3،4 سال سے جاری زمین کے تنازعے کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ رئیسانی قبائل کی جانب سے لہڑی قبائل کے لیے بلوچی میڑھ لے کر لہڑی ہاؤس کوئٹہ آمد ہوئی، جہاں میڑھ کو عزت و احترام دیتے ہوئے دو ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔

چند سال قبل زمین کے تنازعے پر ہونے والے افسوسناک واقعے میں لہڑی قبیلے کے دو افراد جبکہ رئیسانی قبیلے کا ایک فرد جاں بحق ہوا تھا، جس کے بعد دونوں قبائل کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

لہڑی ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیرآباد حاجی میر فرید الحق لہڑی نے رئیسانی قبائل کی جانب سے لائی گئی بلوچی میڑھ کو عزت و احترام دیتے ہوئے دو ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سید بابا شاہ، بی این پی (عوامی) کے مرکزی اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی، ملک سانول رئیسانی، میر احمد رئیسانی، گلستان رئیسانی، گل محمد رئیسانی، مولوی راز ایم حسنی، سعد اللہ لہڑی، رحیم بخش رئیسانی، رسول بخش رئیسانی، عابد علی لہڑی سمیت دونوں قبائل کے معززین، معتبرین اور عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

قبائلی عمائدین نے اس موقع پر امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور قبائلی روایات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچی میڑھ اور جرگہ صدیوں پرانی قبائلی روایات کا اہم حصہ ہیں، جن کا مقصد تنازعات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا اور معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

قبائلی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مثبت اقدام دونوں قبائل کے درمیان پائیدار امن، اتفاق و اتحاد اور باہمی احترام کی نئی بنیاد ثابت ہوگا

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *