Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

ضلع پشین میں مزدوروں کا قتل انسانیت سوز واقعہ، دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے، سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری

نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری

کوئٹہ(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ضلع پشین میں بے گناہ مزدوروں کو فائرنگ کرکے نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ مزدور اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے اور دو وقت کی روٹی کمانے کے لیے تپتی دھوپ میں شاہراہوں کی تعمیر و توسیع جیسے مشکل کام انجام دیتے ہیں، ایسے محنت کشوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز عمل ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے صرف پانچ مزدوروں کی جانیں نہیں لیں بلکہ پانچ ہنستے بستے خاندانوں کو اجاڑ دیا ہے، جس کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ناگزیر ہے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ دہشتگرد بیرون ملک بیٹھے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ایسے انسانیت سوز واقعات سے بھی گریز نہیں کر رہے، تاہم بلوچستان کے عوام دہشتگردی اور بدامنی کے سامنے جھکنے والے نہیں سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ریاستی ادارے دہشتگرد عناصر کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں تاکہ بلوچستان کے شہری امن و سکون کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *