12 اگست 2026 کی صبح بلوچستان کے ضلع سوراب میں ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے بارودی مواد سے بھری گاڑی (VBIED) تیار کرنے کے دوران قبل از وقت دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
دہشت گردوں کی جانب سے وہاں ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے دھماکوں اور ابتدائی دھماکے کے نتیجے میں قریبی علاقے کے 3 شہری بھی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔
واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ان واقعات میں اب تک ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے۔
علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے
اداروں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی

Leave a Reply