Daily Gerowk Balochistan
September 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115DPRQ-1117

سوراب گدر واقعہ پر شدید ردِعمل، بچوں کی ہلاکت پر اختر مینگل اور ساجد ترین کا اظہارِ تشویش

سوراب گدر واقعے میں بچوں اور خواتین سمیت جانی نقصان پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا یہ بچے شدت پسند نظر آتے ہیں؟ یہ معصوم بچے ہیں، آخر ان کا کیا قصور ہے؟ کیا بچوں کو قتل کرنے سے کبھی امن قائم ہو سکتا ہے؟
سردار اختر جان مینگل نے مزید کہا کہ کیا یہ فلسطین ہے؟ کیا یہ کشمیر ہے؟ نہیں، یہ بلوچستان ہے۔
دوسری جانب ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بھی اپنی ایکس پوسٹ میں سوراب میں مبینہ فضائی حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جاں بحق ہونے کو افسوسناک اور شرم کا مقام قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون کے خون کی کوئی قدر نہیں، ظلم اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *