Daily Gerowk Balochistan
September 12, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیراجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیراجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115

ڈیجیٹل میڈیا پالیسی پر تحفظات، 2023 کی متفقہ پالیسی بحال کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک )ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کی ذیلی نمائندہ کمیٹی کا اجلاس حاجی عبدالغفار کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2026کے حوالے سے اختیار کیے گئے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں میر احمد بلوچ، شاہ جہان بلوچ، مرتضیٰ ترین، ڈاکٹر ناشناس لہڑی، فاروق لانگو، حبیب خان، سید رضوان علی ہاشمی، ریاض احمد اور مدثر ندیم نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اخباری صنعت جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی کی کبھی مخالف نہیں رہی، تاہم موجودہ مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی تشکیل اور اس پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر شدید تحفظات ہیں۔ اس میں متعدد خامیاں موجود ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے بلوچستان میں پہلے ہی مشکلات کا شکار صحافت اور اخباری اداروں کی بقا خطرے میں پڑ جائے گی، جبکہ اقربا پروری اور اجارہ داری کو مزید فروغ ملے گا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اخباری صنعت کے تحفظ اور بقا کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی
شرکاء نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور 2023 کی وہ میڈیا پالیسی، جو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پایۂ تکمیل تک پہنچی تھی، دوبارہ بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کی پالیسی میں بھی ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے واضح شقیں اور فنڈ مختص کیا گیا تھا، لہٰذا اس فنڈ کو 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کیا جائے تاکہ بلوچستان میں ڈیجیٹل صحافت کو مؤثر انداز میں فروغ دیا جا سکے اور اخباری صنعت کو درپیش مالی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *