Daily Gerowk Balochistan
September 12, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیراجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیراجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارDPRQ-1115

نواب ثناء اللہ زہری کی ہدایات پر خضدار، زہری اور جھالاوان کے عوام کے لیے باقاعدگی سے وقت نکالتا ہوں، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی خضدار میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے خضدار میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان، قبائلی عمائدین اور دور دراز علاقوں کے مکین شامل تھے ملاقات کے دوران وفود نے اپنے علاقوں کو درپیش دیرینہ اور عوامی مسائل سے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو آگاہ کیا۔ نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے عوامی شکایات اور مسائل کو نہایت توجہ سے سنا اور متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے، جبکہ بعض معاملات کے فوری حل کی ہدایت بھی دی اس موقع پر صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ خضدار سمیت کئی علاقوں کے شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے کوئٹہ تک نہیں پہنچ پاتے، اس لیے ضروری ہے کہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آبائی علاقوں کو وقت دینا اور وہاں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ان کے لیے دلی سکون کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایات پر خضدار، زہری اور جھالاوان کے عوام کے لیے باقاعدگی سے وقت نکالتے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا سکیں صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا ازالہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جھالاوان ہاؤس کے دروازے ہر عام و خاص کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *