Daily Gerowk Balochistan
September 13, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDAB-322راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارلوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDAB-322راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکار

اسماء جتک کے والد کے قتل کی شفاف تحقیقات کی جائیں، بلا تحقیق الزامات قابلِ مذمت ہیں: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار

خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسماء جتک کے والد ماسٹر عنایت اللہ جتک کی شہادت نہایت افسوس ناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ پارٹی نے مقتول کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس افسوس ناک واقعے کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ساتھ جوڑنا اور بغیر کسی تحقیق یا عدالتی فیصلے کے ان پر الزامات عائد کرنا انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں رکن اسمبلی ہدایت الرحمن بلوچ کی جانب سے نواب ثناء اللہ خان زہری پر بغیر تحقیقات الزامات لگانا بھی افسوس ناک ہے۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ کسی بھی فرد کے خلاف فیصلہ کن رائے قائم کرنے سے پہلے تحقیقات اور قانونی عمل کا انتظار کیا جانا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ نواب ثناء اللہ خان زہری ایک بڑے قومی، سیاسی اور قبائلی رہنما ہیں، اس لیے ان کے خلاف بلا ثبوت الزامات لگانا نہ صرف نامناسب بلکہ سیاسی اخلاقیات کے بھی منافی ہے۔

پارٹی نے مزید کہا کہ بعض عناصر اپنے سیاسی اختلافات اور ذاتی بغض کی بنیاد پر اس افسوس ناک واقعے کو جواز بنا کر نواب ثناء اللہ خان زہری کی کردار کشی کر رہے ہیں، جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

بیان کے مطابق نواب ثناء اللہ خان زہری اس وقت عمرہ ادائیگی کے سلسلے میں مکہ مکرمہ میں ہے اور نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری ملک سے باہر ہیں، اس لیے پارٹی کے مطابق ان کے خلاف الزامات حقائق اور شواہد کی روشنی میں ہی دیکھے جانے چاہییں۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار نے ایک بار پھر ماسٹر عنایت اللہ جتک کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

پارٹی نے حکومت اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کی جائیں، اصل حقائق سامنے لائے جائیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسماء جتک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے چند گھنٹوں بعد ان کے والد کے قتل نے مختلف سوالات کو جنم دیا ہے۔کہیں یہ واقعہ کوئی بڑی گہری سازش تو نہیں ہے پارٹی کا کہنا ہے کہ ان سوالات کے جوابات قیاس آرائیوں کے بجائے صرف شفاف تحقیقات سے ہی سامنے آ سکتے ہیں۔

آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار نے کہا کہ بعض ممبران اسمبلی کو تحقیقاتی اداروں یا عدالتوں کا کردار ادا کرنے کے بجائے معاملہ قانون کے مطابق آگے بڑھنے دینا چاہیے، کیونکہ انصاف کا تقاضا ہے کہ کسی بھی شخص کے خلاف فیصلہ ثبوت، تحقیقات اور عدالتی عمل کی بنیاد پر ہی کیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *