Daily Gerowk Balochistan
September 13, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDAB-322راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارلوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDAB-322راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکار

ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی 2026 مسترد کردی

عجلت میں بنائی گئی پالیسی میں صحافتی اصولوں کی پامالی ‘سنسر شپ کا فروغ ‘ صحافتی ادارے بندش کا شکار ہو جائیں گے

پورے ملک میں کہیں بھی ایسی کسی پالیسی کی مثال نہیں ملتی

جدت کے مخالف نہیں لیکن پرنٹ میڈیا کی بندش کی شرط پر کبھی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا سنگل ایجنڈا مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی 2026 اجلاس زیر صدارت چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اخبارات و جرائد کے تمام تنظےموں نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاءنے مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی پر تفصیلی گفتگو کے بعد اس کو صحافت اور میڈیا دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ ایسی کسی پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے جس میں مقامی اخبارات اور میڈیا تنظیموں سے مشاورت نہ کی جائے ۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ عجلت میں بنائی گئی اس پالیسی میں صحافتی اصولوں کی پامالی ‘سنسر شپ کا فروغ اور بلوچستان کے زمینی حقائق کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اجارہ داری کو فروغ حاصل ہوگا وہیں مقامی صحافتی ادارے بندش کا شکار ہو جائیں گے ۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ ہم جدت کے مخالف نہیں لیکن پرنٹ میڈیا کی بندش کی شرط پر کبھی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے ۔اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ پورے ملک میں کہیں بھی ایسی کسی پالیسی کی مثال نہیں ملتی جبکہ اخباری صنعت سے وابستہ مدیران نے بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں بشمول حکومتی جماعت کو اس مجوزہ پالیسی پر تحفظات سے آگاہ کیا جس کے رد عمل میں تمام جماعتوں نے پرنٹ میڈیا کے موقف کی حمایت کی ۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک کے اخباری تنظےموں اور اداروں سے رابطے کئے جائیں گے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے ۔اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ حکومت دیگر صوبوں کی طرح ڈیجیٹل میڈیا کیلئے جامع اور الگ پالیسی تیار کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کیلئے الگ فنڈز مختص کرتے ہوئے میڈیا پالیسی 2023 ءکو فوری طور پر بحال کرے تاکہ بلوچستان میں اس صنعت سے وابستہ افراد کے روزگار اور مستند صحافت کو تحفظ حاصل ہوسکے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *