Daily Gerowk Balochistan
September 13, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
لوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDAB-322راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکارلوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت متفق اور یکسو ہے، اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDAB-322راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کا حاجی خلیل الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیتڈی آی او ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی قابل تحسینسردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں بدانتظامی کی خبروں کی تردید کردیشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز ، 1965 کی فضائی جنگگزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیDPRQ-1171اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانیقمبرانی روڈ پر صفائی کے نام پر مبینہ من مانی، خرچہ دیے بغیر کچرا اٹھانے سے انکار

معاہدہ خطے میں امن، سلامتی و استحکام اور تینوں برادر ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے اہم پیشرفت ہے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ، ( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے تاریخی اور اہم پیشرفت قرار دیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا یہ تاریخی معاہدہ تین برادر ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے ہمیشہ اہم رہے ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی تعاون کو نئی جہت دے گا بلکہ تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، برادرانہ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، جبکہ ترکیہ بھی پاکستان کا قابل اعتماد دوست اور برادر ملک ہے۔ تینوں ممالک کا قریبی تعاون مسلم دنیا میں باہمی یکجہتی، تعاون اور مشترکہ مفادات کے فروغ کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم معاہدے کو ممکن بنانے میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کا کردار قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے قومی مفادات اور خطے کے امن و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اہم پیشرفت کو آگے بڑھایا۔ میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مکہ مکرمہ میں ہونے والے اس تاریخی معاہدے کو پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور پوری مسلم امہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے اور تینوں برادر ممالک کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں سے ہمکنار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے اور دنیا میں پائیدار امن، باہمی احترام، خودمختاری اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *