Daily Gerowk Balochistan
July 28, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ‘ 29 ، 30 ، 31 اگست کو کوئٹہ میں پشتونوں کا قومی جرگہ بلانے کافیصلہ کیا ہے ‘ محمود خان اچکزئی(نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر) چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل پنجگورّ(نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر) ایگزیکٹو انجینئر (سی،ڈبلیو پی،پی اینڈ ایچ) بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ جھل مگسیصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہکوئٹہ: نوجوانوں کی قیادت میں ڈیجیٹل احتساب اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ کے فروغ کے لیے اہم منصوبے کا افتتاحشہید عبدالحکیم کاکڑ نے قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال، مجموعی سیاسی و سماجی حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیالجدید ابلاغی سہولیات سے محروم علاقوں میں علاقائی اخبارات ہی خبر کا ذریعہ ہیں، رئیسہ عادلصحافیوں اور اخبارات کے لیے بڑی ریلیف، سینیٹ نے این سی سی آئی اے کے ہاتھ روک دیےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنرل ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقاتکوئٹہ ‘ 29 ، 30 ، 31 اگست کو کوئٹہ میں پشتونوں کا قومی جرگہ بلانے کافیصلہ کیا ہے ‘ محمود خان اچکزئی(نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر) چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل پنجگورّ(نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر) ایگزیکٹو انجینئر (سی،ڈبلیو پی،پی اینڈ ایچ) بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ جھل مگسیصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہکوئٹہ: نوجوانوں کی قیادت میں ڈیجیٹل احتساب اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ کے فروغ کے لیے اہم منصوبے کا افتتاحشہید عبدالحکیم کاکڑ نے قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال، مجموعی سیاسی و سماجی حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیالجدید ابلاغی سہولیات سے محروم علاقوں میں علاقائی اخبارات ہی خبر کا ذریعہ ہیں، رئیسہ عادلصحافیوں اور اخبارات کے لیے بڑی ریلیف، سینیٹ نے این سی سی آئی اے کے ہاتھ روک دیےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنرل ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات

گورنر بلوچستان سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی ملاقات

بلوچستان کو درپیش چیلنجز سنجیدہ اقدامات اور پائیدار حل کے متقاضی ہیں۔ پاکستان کا معاشی مستقبل بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سے جڑا ہوا ہے۔ جسطرح امن کے بغیر ترقی پروان نہیں چڑھ سکتی اسی طرح سماجی انصاف اور عوامی اعتماد کے بغیر امن قائم نہیں رہ سکتا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں نوجوانوں کی شمولیت اشد ضروری ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم پر قسم کے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر کام کریں

کوئٹہ (ویب ڈیسک ): گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش پیچیدہ چیلنجز سنجیدہ اقدامات اور پائیدار حل کے متقاضی ہیں۔ پاکستان کا معاشی مستقبل بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سے جڑا ہوا ہے۔ جسطرح امن کے بغیر ترقی پروان نہیں چڑھ سکتی اسی طرح سماجی انصاف اور عوامی اعتماد کے بغیر امن قائم نہیں رہ سکتا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانا اشد ضروری ہے تاکہ ہر نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں فعال شراکت دار بنے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ اور صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہداہت رحمان سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں گفتگو کرنے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ روشن مستقبل کی تعمیر کو یقینی بنانے کی خاطر پہلی شرط ہمارے نوجوانوں کے اصل کردار کو پہچاننا ہے۔ ہماری کل آبادی کا سب سے بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی توانائی اور تخلیقی صلاحیتیں ہماری سب سے بڑی طاقت کی نمائندگی کرتی ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ آج حالات کا تقاضا ہے کہ ہم پر قسم کے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر کام کریں۔ سیاسی رہنماؤں، مذہبی سکالرز اور معاشرے کے باشعور اشخاص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اجتماعی مفادات کو اجاگر کریں، پولیٹیکل ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کریں، سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کریں اور قوم کی ترقی میں عملی تعمیری کردار ادا کریں۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

rauqu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *